آزاد کشمیر میں آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 68، بلوچستان میں 262، گلگت بلتستان میں43، اسلام آباد میں 262، خیبر پختونخوا میں 1081، پنجاب میں3500، سندھ میں 739 ہے، این سی او سی

اسلام آباد ۔ 16جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے کورونا کے ٹیسٹ، اب تک صحتیاب ہونے والے مریض اور آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کل 11 ہزار 290 ٹیسٹ کیے گئے کل صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 264 ،ہسپتالوں …

اسلام آباد ۔ 16جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے کورونا کے ٹیسٹ، اب تک صحتیاب ہونے والے مریض اور آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کل 11 ہزار 290 ٹیسٹ کیے گئے کل صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 264 ،ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 386 ہے۔آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 68 ہے جن پر 10 مریض داخل ہیں۔اسی طرح سے بلوچستان میں کل 38 ہزار 196 ٹیسٹس کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 916 مریض صحتیاب ہوئے اور ابھی کل 100 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔67 مریض آکسیجن والے بیڈز پر داخل ہونے کے ساتھ کل آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 262 ہے۔گلگت بلتستان میں کل 11 ہزار 382 ٹیسٹس کیے گئے۔کل صحتیاب مریضوں کی تعداد 728 ہے۔اس وقت ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 61 ہے۔آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 43 ہے جبکہ ان پر 10 مریض داخل ہیں۔اسلام آباد میں کل 83 ہزار 693 ٹیسٹس کیے گئے اور صحتیاب افراد کی تعداد 2 ہزار 37 ہے۔اس وقت کل 231 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے اور ان پر 81 مریض داخل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کل کیے جانے والے کورونا ٹیسٹس کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 257 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 692 ہے اس وقت کل 959 مریض داخل ہیں جبکہ آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 1 ہزار 81 ہے اور ان پر 433 مریض ہیں۔پنجاب میں 3 لاکھ 66 ہزار 435 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 17 ہزار 730 مریض شفایاب ہوئے اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 4 ہزار 778 مریض داخل ہیں۔آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جبکہ ان پر 1 ہزار 892 مریض داخل ہیں۔اسی طرح سے سندھ میں کل کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 412 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 23 ہے اس وقت مختلف ہسپتالوں میں داخل شدہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 916 ہے جبکہ آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 739 ہے اور ان پر 540 مریض داخل ہیں۔