پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم کار خیر ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 ستمبر کو عالمی یومِ کارِ خیر منایا گیا، دن منانے کا مقصد کارِ خیر کے فروغ اور عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم کار خیر(انٹرنیشنل ڈے آف چیرٹی) 5ستمبر کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر کار خیر اور اس سے وابستہ غیر سرکاری تنظیموں، شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور کار خیر کے فروغ کے اقدامات اور شعور اجاگر کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں اپنے 67 ویں سیشن میں مدر ٹریسا کے یوم وفات پر یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی ۔جس کے بعد 2013 سے ہر سال 5 ستمبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم کار خیر کی مناسبت سے مختلف سرکاری، غیر سرکاری، نجی و فلاحی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کار خیر میں شرکت کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔

مزید خبریں