یوم دفاع پاکستان ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے،ڈاکٹر جوزف ارشد

یومِ دفاعِ پاکستان ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے، آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔

قوم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، ملک کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسیحی برادری دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

مزید خبریں