نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت کے بھرتی کے قواعد و ضوابط/بھرتی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس

وفاقی حکومت کی بھرتی پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت کے بھرتی کے قواعد و ضوابط/بھرتی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے عمل کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جس کا مقصد زیادہ شفافیت، بہتر کارکردگی، خالی آسامیوں پر سرعت سے بھرتی اور دستی طریقۂ کار و غیر ضروری مداخلت پر انحصار کم کرنا ہے۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بھرتیوں کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے، خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے اور دستی طریقہ کار و غیر ضروری مداخلت پر انحصار کم کرنے پر زور دیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ شفاف، آسان اور ٹیکنالوجی پر مبنی بھرتی کے نظام کی ضرورت ہے جو وزیراعظم کے ڈیجیٹل گورننس، میرٹ پر مبنی بھرتیوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے علاوہ کابینہ ڈویژن اور قانون و انصاف ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں