وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ’’گرین لاہور‘‘ وژن کے تحت ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
ہارٹی کلچر ایجنسی نے وزیر اعلی پنجاب کے ”گرین لاہور” وژن کے تحت عطا بخش روڈ پر شجر کاری کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے وزیر اعلی پنجاب کے ”گرین لاہور” وژن کے تحت شہر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ عطا بخش روڈ کے ساتھ شجر کاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 کلومیٹر طویل روڈ پر بانس کے پودے لگائے جائیں گے۔ بانس روڈ کے ساتھ موجود سیوریج نالے کے کنارے پر لگایا جائے گا تاکہ ماحولیاتی خوبصورتی کے ساتھ نالے کے گرد سبزہ بھی بڑھایا جا سکے۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ روڈ پر پہلے سے بھی پودے موجود ہیں اور اب پی ایچ اے بانس کے 3600 نئے پودے لگا رہا ہے۔ احمد عثمان جاوید نے کہاکہ شجر کاری کا یہ عمل آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شہر بھر میں شجر کاری مہم کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔







