بہترین کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری، ڈی پی او توقیر محمد نعیم
ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے 28 پولیس افسران کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی جانب بہترین کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی ضمن میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈی پی او نے 28 پولیس افسران کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ اچھی کار کردگی پر ریوارڈ دینا ایک مثبت روایت ہے جس سے فورس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایسے تمام پولیس افسران و جوان پر فخر ہے جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔







