اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے حوالے سے قائم کردہ سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کی۔منگل کووزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران سے جاری بیان کے مطابق …
آزاد کشمیر کے حوالے سے قائم کردہ سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 2026ء کے عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے حوالے سے قائم کردہ سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کی۔منگل کووزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 2026ء کے عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کے سامنے اپنی حکومت کی ماضی کی کارکردگی، وفاقی حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور کشمیری عوام کے لیے کیے گئے اقدامات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کشمیری عوام کی خدمت کا عہد کیے ہوئے ہے۔اجلاس میں قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء دیں۔








