ایف آئی اے امیگریشن ملتان نےغیر قانونی سفر اور جعلی ویزے کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافروں میں محمد احمد اور محمد محسن شامل ہیں۔
ملتان، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

مزید خبریں
ملتان۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن ملتان نےغیر قانونی سفر اور جعلی ویزے کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافروں میں محمد احمد اور محمد محسن شامل ہیں۔
محمد احمد فلائٹ نمبر FZ-326 کے ذریعے جعلی ویزے پر برونڈی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ دورانِ جانچ پڑتال برونڈی کا ویزا جعلی ثابت ہوا جبکہ مسافر کے پاس پروٹیکٹر کلیئرنس بھی موجود نہیں تھی۔ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کارروائی میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد محسن کو غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا۔ حکام کے مطابق مسافر نے 2015 میں تفتان بارڈر کے ذریعے ایران اور ترکیہ کے راستے یورپ جانے کی کوشش کی تھی، تاہم اس حوالے سے سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔مزید پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش کا اعتراف کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیاہے۔








