ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 19 تا 22 اکتوبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’سعودی ایگریکلچر ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 20 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
سعودی عرب میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 20 ستمبر تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 19 تا 22 اکتوبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’سعودی ایگریکلچر ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 20 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 19 تا22 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں سمارٹ فارمنگ ،فوڈ پراسیسنگ، پیکجنگ،لائیو سٹاک اور ڈیری پراڈکٹس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔







