منگولیا، ٹرک اور منی وین میں تصادم ، 5 افراد ہلاک

چین کے خودمختار خطے منگولیا میں ٹرک اور منی وین میں تصادم کے نتیجہ 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیجنگ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کے خودمختار خطے منگولیا میں ٹرک اور منی وین میں تصادم کے نتیجہ 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز تقریباً شام 7 بجے السا لیفٹ بینر میں ایک ٹیسٹنگ سائٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرک چڑھائی پر آزمائشی سفر کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیچھے کی جانب سرک کر منی وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔