مظفر آباد ۔24اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دعائیہ تقریبات میں پاکستان اورکشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی …
آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی

مزید خبریں
مظفر آباد ۔24اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دعائیہ تقریبات میں پاکستان اورکشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، توپوں کی سلامی کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔








