آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

91
آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی اور پھرڈینگی پر،کورونا وباء کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا اورآزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں اور حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلا ئو کم ہوا، وزیراعظم کے انسداد کورونا کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن بھی وہ ملی ہے جو صرف بیان بازی اورپراپیگنڈا کرنے کی ماہر اورہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے،اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ یہ مارچ کرسکتے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام استعفے اورلانگ مارچ کی باتیں سن کر تنگ آچکے ہیں، عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔