آسٹریلوی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 40 رنز سے شکست دے دی

111
آسٹریلوی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 40 رنز سے شکست دے دی

میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے گلین میکسویل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز کو 40 رنز سے شکست دے دی ، میکسویل نے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز بنائے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا

، گزشتہ روز ایم سی جی میں کھیلے گئے لیگ کے 40 ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ، گلین میکسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 32 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ،

بیو ویبسٹر 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، نیتھن الیز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مارک سٹیکٹے نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں ۔