آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا دیا

181
Australian Big Bash League
Australian Big Bash League

میلبورن۔18جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا دیا ۔جیک فریزر نے 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 38 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ۔ جیک ووڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ایڈم زامپا اور کلم سٹو نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

جیک فریزر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 46 گیندوں پر 95 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔