آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں سیلاب ،برسبین کے قریب دو چینی سیاح ہلاک

کینبرا۔14مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے دارالحکومت برسبین میں چین کے جنرل قونصلیٹ نے تصدیق کی ہے کہ کوئنزلینڈ میں حالیہ سیلاب میں ہلاک ہونے والے دو بین الاقوامی سیاح چینی شہری تھے۔ شنہوا نے کوئنزلینڈ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 26 سالہ مرد اور 23 سالہ خاتون برسبین سے نارتھ برنیٹ کی جانب ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، لیکن شدید بارش اورسیلاب کے …

کینبرا۔14مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے دارالحکومت برسبین میں چین کے جنرل قونصلیٹ نے تصدیق کی ہے کہ کوئنزلینڈ میں حالیہ سیلاب میں ہلاک ہونے والے دو بین الاقوامی سیاح چینی شہری تھے۔

شنہوا نے کوئنزلینڈ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 26 سالہ مرد اور 23 سالہ خاتون برسبین سے نارتھ برنیٹ کی جانب ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، لیکن شدید بارش اورسیلاب کے باعث وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے۔

پولیس، ہیلی کاپٹرز اور سٹیٹ ایمرجنسی سروس نے ہنگامی تلاش شروع کی، اور وہ گاڑی جس میں یہ جوڑا سفر کر رہا تھا، کِلکیوان کے قریب سیلاب زدہ پانیوں میں ملی، جو برسبین سے شمال مغرب میں تقریباً 175 کلومیٹر دور ہے۔

بعد ازاں کوئنزلینڈ پولیس نے تصدیق کی کہ گاڑی میں موجود دو لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں ، اور اب چین کے جنرل قونصلیٹ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں بین الاقوامی سیاح چینی شہری تھے ۔