آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار ، 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی 77 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں

66
Australian team suffered from difficulties
Australian team suffered from difficulties

کرائسٹ چرچ۔10مارچ (اے پی پی):آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ، 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی 77 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں ، تراوس ہیڈ 17 اور مچل مارش 27 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، اتوار کو کرائسٹ چرچ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 372 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ریچن روندرا نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں ڈیرل مچل 58 اور سکاٹ کگلین 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف ملا ، آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے ، سٹیون سمتھ 9 ، عثمان خواجہ 11 ، مارنس لابوشین 6 اور کیمرون گرین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، تراوس ہیڈ 17 اور مچل مارش 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری اور بین سیئرز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔