کینبرا ۔ 8 جون (اے پی پی)آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم 2019-20ءسیزن میں پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ ویمنز ٹیم سری لنکا، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی، یوم آسٹریلیا کے موقع پر کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا اور یہ جنوری 1994ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ یوم آسٹریلیا پر کوئی میچ نہیں رکھا گیا۔ کرکٹ …
آسٹریلوی ٹیم 2019-20ءسیزن میں پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی

مزید خبریں
کینبرا ۔ 8 جون (اے پی پی)آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم 2019-20ءسیزن میں پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ ویمنز ٹیم سری لنکا، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی، یوم آسٹریلیا کے موقع پر کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا اور یہ جنوری 1994ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ یوم آسٹریلیا پر کوئی میچ نہیں رکھا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں 2019-20ءسیزن میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹس کے علاوہ اپنی سرزمین پر 28 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم انگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلے گی اور 30 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔








