آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ

116
آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ

بنگلور۔۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے آسٹریلیا کیلئے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

جمعہ کو بنگلور میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلوی اوپننگ جوڑی نے پاکستان کے خلاف259 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف پہلی بار ڈبل سنچری شراکت ہے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈ کپ2011ء میں کینیڈا کے خلاف 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔

پاکستان کے خلاف اس سے قبل 1992 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کرکٹرز برائن لارا اور ڈیسمنڈ ہینز نے 175 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔