آسٹریلیا، بونڈائی بیچ پر حملہ کرنے والوں سے نظریاتی تعلق کے شبے میں 7 افراد گرفتار

کینبرا۔19دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے بو نڈائی بیچ پر حملہ کرنے والوں سے تعلق کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ سڈنی کے جنوب مغربی علاقے سے حراست میں لئے گئے 7 افراد ممکنہ طور پر ان دو مسلح حملہ آوروں سے نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں جنہوں نے گزشتہ اتوار کو بونڈائی بیچ …

کینبرا۔19دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے بو نڈائی بیچ پر حملہ کرنے والوں سے تعلق کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ سڈنی کے جنوب مغربی علاقے سے حراست میں لئے گئے 7 افراد ممکنہ طور پر ان دو مسلح حملہ آوروں سے نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں جنہوں نے گزشتہ اتوار کو بونڈائی بیچ پر ہنوکا تہوار کی تقریب پر فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے ڈپٹی پولیس کمشنر ڈیو ہڈسن نے جمعہ کو اے بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ ان افراد اور حملہ آوروں کے درمیان تاحال کسی براہ راست تعلق کے شواہد نہیں ملے تاہم ان کی سوچ میں ہم آہنگی پائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرِحراست گروہ کے نشانے پر بونڈائی کا علاقہ بھی شامل تھا۔