"براڈ پیک حادثے میں ہلاک ہونے والے چار غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں ان کے آبائی ممالک بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔”
گلگت،براڈ پیک حادثے میں ہلاک چارغیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچ گئیں

مزید خبریں
گلگت۔ 06 اگست (اے پی پی):گلگت بلتستان میں براڈ پیک پرحادثے میں ہلاک ہونے والے چار غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق اس سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، کمشنر بلتستان، سول و عسکری حکام، الپائن کلب پاکستان، محکمہ سیاحت، ضلعی انتظامیہ اور مقامی نمائندے موجود تھے جنہوں نے کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں میتوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق میتوں کو تابوتوں میں رکھ کر ان کے متعلقہ ممالک کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا اور انہیں رخصت کیا گیا۔ بعد ازاں پانچوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں ان کے آبائی ممالک روانہ کیے جانے کے لیے تیار کی گئیں۔







