وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل سے سے ایس آئی تک کے پے اسکیلز کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مساوی کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔
ریلوے پولیس فورس کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی اپ گریڈیشن کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل سے سے ایس آئی تک کے پے اسکیلز کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مساوی کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔
ریلوے پولیس سے منسلک افسران اور جوانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا۔نئے نوٹیفکیشن کے تحت کانسٹیبل کا سکیل BPS-5 سے بڑھا کر BPS-7، ہیڈ کانسٹیبل کا BPS-7 سے BPS-9 اور اے ایس آئی کا سکیل BPS-9 سے BPS-11 کر دیا گیا ہے۔پے سکیلز میں یہ اہم پیش رفت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ادارہ جاتی اصلاحات کے وژن اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے پولیس میں مکمل میرٹ پر نئی بھرتیاں بھی کی گئی تھیں، جس سے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔آئی جی ریلوے پولیس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی پیش رفت سے فورس کے جوانوں اور افسران کا مورال مزید بلند ہوگا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس آج ملک بھر میں مسافروں، عوام کے جان و مال اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کا فریضہ بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔







