ہمارے پاس قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ہے، الیکشن کمیشن
ہمارے پاس قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ہے، الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے روزنامہ ’’ڈان‘‘ سمیت چند اخبارات میں شائع خبر کے حوالے سے حقائق کی درستگی کے لئے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ہے، اس خبر میں رول 137 آف الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ ترمیم کو کمیشن کے روبرو زیر سماعت ان کی سیاسی جماعت سے متعلق کارروائی سے جوڑا گیا ہے جو حقائق اور قانون دونوں اعتبار سے غلط اور بے بنیاد ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نےجاری وضاحتی بیان میں کہا کہ زیر سماعت کیس پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے نئے آئین،انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد اور پارٹی اکائونٹ میں کنٹریبیوٹر کی شناخت کے متعلق ہے۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت تمام ممبران کے اثاثہ جات کی پڑتال کرتاہے اور اس قانون میں نہ ہی کوئی ترمیم کی سفارش کی جا رہی ہے اور نہ ہی کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن رولز 217 کے رول 137 میں مجوزہ ترمیم عمومی نوعیت کی ہے اور صرف اور صرف ابہام دور کرنے کےلئے ہے اور ابھی منظور بھی نہیں ہوئی۔







