"وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا ریاض خان نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔”
کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،ریاض خان

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ انتہائی اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جوخیلہ فٹ بال گراؤنڈ بونیر میں فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر آبپاشی ریاض خان نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ریاض خان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








