کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص مکمل مصنوعی دل کے ساتھ ہسپتال سے رخصت ہونے والا پہلا فرد بن گیا۔العربیہ کے مطابق یہ بات شہر کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال نے بتائی جہاں مذکورہ شخص کا آپریشن کیا گیا۔مریض اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔
اسے دل کی شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ وہ 100 دن سے زیادہ عرصے تک ٹائٹینیم سے بنی ہوئی خون پمپ کرنے والی ایک مشین کے ساتھ زندگی گزارتا رہا۔
یہ مشین نومبر 2024 میں عارضی اقدام کے طور پر مریض کے دل میں لگائی گئی تھی۔رواں سال فروری میں مریض کو اس مکمل مصنوعی دل (مشین) کے ساتھ ہسپتال سے رخصت ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ بعد ازاں مارچ میں مریض کے لیے انسانی دل کا عطیہ مل گیا۔
ہسپتال نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ مریض مصنوعی دل کے ساتھ طویل ترین عرصہ گزارنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ یہ مصنوعی دلوں کی ٹکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے ایک بڑا قدم شمار کیا جا رہا ہے۔