اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلی گیشن آف سرجیکل انسٹرومنٹس‘‘ میں شرکت کے لئے 2 دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 10روزہ نمائش 6 سے 15 اپریل تک جاری رہے گی جس میں آلات جراحی ، دندان سازی کے آلات اور بیوٹی انسٹرومنٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔