آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) سے شروع ہوگا

107
Australia and West Indies
Australia and West Indies

ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ (کل)بدھ سے ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا۔اس سے قبل کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیامیں کرکٹ آسٹریلیا الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ ،تین ون ڈے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کریگ براتھویٹ کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری تک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک دی گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔