آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا

ہوبارٹ ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ …

ہوبارٹ ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔

میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان کینگروز نے ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ون دے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے ۔ دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ابھی کھیلنی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری کو ہوبارٹ میں ہوگا۔ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 11 فروری کو ایڈیلیڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 13 فروری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔