آسٹریلیا میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک اسکیٹ بورڈ میں تصادم، ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک اسکیٹ بورڈ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

کینبرا ۔16جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک اسکیٹ بورڈ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

شنہوا کے مطابق کوئنز لینڈ پولیس سروس نے بتایا کہ یہ حادثہ برسبین سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال میں واقع مضافاتی علاقے یورانگن کے ایک سائیکل کوریڈور پر پیش آیا، جہاں دونوں برقی سفری آلات آپس میں ٹکرا گئے۔پولیس کے مطابق 39 سالہ الیکٹرک اسکوٹر سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 30 سالہ الیکٹرک اسکیٹ بورڈ سوار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ کوئنز لینڈ میں الیکٹرک سفری آلات سے متعلق بڑھتے ہوئے سنگین حادثات کے تناظر میں پیش آیا ہے۔