اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں 8 ستمبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سڈنی میں 8 ستمبر سے 11 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں کافی، چائے، چاول، دلیہ ، نمک ، ڈیری، گوشت ، سی فوڈ ، فروزن فوڈ ، پھل ، سبزیاں ، فاسٹ فوڈ اور پاکستانی فوڈ پراڈکٹس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔