آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پروزیراعظم عمران خان کی بھارتی کرکٹ کے کپتان کومبارکباد

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ کو آسٹریلیا میں برصغیر کی کسی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو اس کی …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ کو آسٹریلیا میں برصغیر کی کسی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر چا رٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔