آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لیے

127

میلبورن۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لیے اور اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ، مارنس لابوشین 70 اور کپتان پیٹ کمنز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیتھن لائن 41 اور سکاٹ بولانڈ 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے چار اور محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 105 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، نتیش کمار ریڈی نے 114 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، پیٹ کمنز ، سکاٹ بولانڈ اور نیتھن لائن نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔