آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا ویمن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی

ہوبارٹ۔31جنوری (اے پی پی):بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ، میزبان فاتح ویمن ٹیم نے 163 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا …

ہوبارٹ۔31جنوری (اے پی پی):بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ،

میزبان فاتح ویمن ٹیم نے 163 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔مایہ ناز اوپننگ بلے باز بیتھ مونی نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

گزشتہ روز بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان جنوبی افریقا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے اور اس نے میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 163 رنز کا ہدف دیا۔ماریزان کپ نے 75 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی،چلو ٹریون نے 26اور ناڈین ڈی کلرک ناقابل شکست 20رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

لارا ولواردت ،ایشلی گارڈنر ،میگن شٹ اور سدرلینڈ نے ایک ایکا کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے اوپننگ بلے باز بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

،بیتھ مونی نے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ ایشلی گارڈنر ناقابل شکست 26 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔مایہ ناز اوپننگ بلے باز بیتھ مونی کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\