- Advertisement -
ویلنگٹن۔23مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی ویمن کو 82 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیم 16.1 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایمیلیا کیر 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ اینابیل سدرلینڈ نے چار اور الانا کنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575592
- Advertisement -