آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

121
آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

برسبین۔8اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.3 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عالیہ علینہ 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، کم گراتھ نے تین جبکہ ایشلی گارڈنر اور جارجیا ویرہم نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ ایلزا ہیلی 38 اور الیز پیری 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔