سڈنی۔1اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 3میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی ۔
گزشتہ روز نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ، کپتان ہیلی میتھیوز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،
جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 13.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، تاہلیا میک گراتھ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، الیزا ہیلی 56 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں ۔