آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

لاہور۔1فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ اور سات سال بعد سیریز میں کامیابی پر پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا …

لاہور۔1فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ اور سات سال بعد سیریز میں کامیابی پر پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت کو خصوصی طور پر سراہا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بطور کپتان میدان میں آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کی، ان کی فارم اور مثبت نیت ٹیم کے لیے ایک بڑی خوش آئند علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سلمان علی آغااپنی موجودہ فارم اور تسلسل کو آئندہ ورلڈ کپ تک برقرار رکھیں گے،جو پاکستان کے لیے نہایت اہم ہوگا۔سابق کپتان نے ٹیم کی اجتماعی پرفارمنس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم ورک اور درست حکمت عملی کامیابی کی بنیاد بنی۔شاہد آفریدی کے اس بیان کو کرکٹ حلقوں میں قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔