- Advertisement -
کینبرا۔3ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی اقتصادی شرح نمو سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 0.6 فیصد ہوگئی جس سے معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔
شنہوا کے مطابق آسٹریلین بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے جون کے عرصے میں ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال کی پہلی سہ ماہی میں 0.3 فیصد تھا جبکہ سالانہ بنیاد پر آسٹریلیا کی معیشت میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جو مارچ 2025 تک کے 1.4 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
- Advertisement -
بیورو نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کی ابتدائی شرح نمو کو بھی نظرِ ثانی کے بعد 0.2 فیصد سے بڑھا کر 0.3 فیصد کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -