واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ امریکی افواج پولینڈ میں تعینات رہیں گی اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے، یوں افواج کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے نو منتخب صدر کارول ناوروکی سے ملاقات کے دوران کہی۔امریکی صدر نے کہاکہ ہم پولینڈ کو …
ڈونلڈ ٹرمپ کی پولینڈ کو مزید امریکی فوجی بھیجنے کی پیشکش

مزید خبریں
واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ امریکی افواج پولینڈ میں تعینات رہیں گی اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے، یوں افواج کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے نو منتخب صدر کارول ناوروکی سے ملاقات کے دوران کہی۔امریکی صدر نے کہاکہ ہم پولینڈ کو اپنی حفاظت کے لیے مدد فراہم کریں گے اور اگر وہ چاہیں تو ہم وہاں مزید فوجی تعینات کریں گے۔
صدر ناوروکی نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پولینڈ اور اس کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ صدر ناوروکی کا یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔








