آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 رنز خسارے کے ساتھ 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

162

سڈنی۔4جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 رنز خسارے کے ساتھ 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بیو ویبسٹر 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، سیم کونسٹس 23 ، مارنس لابوشین 2 ، سٹیون سمتھ 33 ، تراوس ہیڈ 4 ، ایلیکس کیری 21 ، کپتان پیٹ کمنز 10 ، مچل سٹارک ایک اور سکاٹ بولانڈ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کی طرف سے محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے تین ، تین جبکہ نتیش کمار ریڈی اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، بھارت نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے اور اسے 145 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔رشبھ پنت 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ، یشسوی جیسوال 22 ، کے ایل راہول 13 ، شبمن گل 13

ویرات کوہلی 6 اور نتیش کمار ریڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، روندرا جدیجا 8 اور واشنگٹن سندر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔