آسٹریلیا کے تین مصروف ترین ہوائی اڈوں پر امیگریشن نظام میں خرابی، مسافروں کو تاخیر کا سامنا

آسٹریلیا کے تین مصروف ترین ہوائی اڈوں پر جمعہ کی صبح امیگریشن نظام میں خرابی کے با عث بین الاقوامی مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

سڈنی ۔18ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے تین مصروف ترین ہوائی اڈوں پر جمعہ کی صبح امیگریشن نظام میں خرابی کے با عث بین الاقوامی مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

شنہوا کے مطابق تکنیکی خرابی سے سڈنی، میلبورن اور برسبین ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے ای گیٹس متاثر ہوئے۔نظام میں خرابی کے باعث بین الاقوامی ٹرمینلز میں مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔آسٹریلین بارڈر فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ادارہ اس مسئلے سے آگاہ ہے اور مسافروں کی مینوئل طریقے سے جانچ پڑتال کے لیے اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے کام جاری ہے اور اس دوران مسافروں کے صبر کو سراہتے ہیں۔