پرتھ ۔ یکم نومبر(اے پی پی) جنوبی افریکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کےلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں یادگار فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ پروٹیز کو کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا