میڈرڈ۔31اگست (اے پی پی): آسٹریلیا کے سائیکل سوار کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں چوتھے کے بعد پانچواں مرحلہ بھی جیت لیا۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔
آسٹریلیا کے 24 سالہ سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ مسلسل دوسری سٹیج فتح ہے۔ اطالوی سائیکلسٹ فلیپو گانا نے ریس کے پانچویں رائونڈ میں دوسری ، بیلجیئم کے سائیکلسٹ ڈریس وین گیسٹل نے تیسری ،اٹلی کے البرٹو ڈینی نے چوتھی جبکہ برطانوی سائیکل سوار لیوس ایسکی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ موریلا سے بوریانا تک پہاڑی ٹریک پر 185.7 کلو میٹر پر محیط تھا جس کوآسٹریلیا کے 24 سالہ سائیکلسٹ کیڈن گرووز نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے پانچویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 23 منٹ اور 43سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اطالوی سائیکلسٹ فلیپو گانا نے ریس کے پانچویں رائونڈ میں دوسری ، بیلجیئم کے سائیکلسٹ ڈریس وین گیسٹل نے تیسری ،اٹلی کے البرٹو ڈینی نے چوتھی جبکہ برطانوی سائیکل سوار لیوس ایسکی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3153.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔