پیرس ۔ 24 اگست (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آسٹریا کی وزیرخارجہ کارین کنائسل کی شادی کی تقریب میں شرکت کا دفاع کیا ہے۔ گذشتہ روز کو اپنے فن لینڈی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پیرس کانفرنس میں پیوٹن نے اس سلسلے میں ناقدین کی رائے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ سراسر نجی تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں …
آسٹرین وزیر خارجہ کی شادی میں شرکت سراسر نجی دورہ تھی، پیوٹن

مزید خبریں
پیرس ۔ 24 اگست (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آسٹریا کی وزیرخارجہ کارین کنائسل کی شادی کی تقریب میں شرکت کا دفاع کیا ہے۔ گذشتہ روز کو اپنے فن لینڈی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پیرس کانفرنس میں پیوٹن نے اس سلسلے میں ناقدین کی رائے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ سراسر نجی تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں وہاں آسٹریا کے چانسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین اور روس کے درمیان بات چیت کے اعتبار سے ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پیوٹن جرمنی کے دورے سے قبل آسٹریا میں کارین کنائسل کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے کنائسل کے ساتھ رقص بھی کیا تھا۔








