اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور ناانصافی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے لیے امن، وقار اور حق خود ارادیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے پیر کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہم 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں، ہم بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اس کے بعد کی جانے والی کارروائیوں نے ان کے حقوق اور شناخت کو چھین لیا ہے۔