آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کرے، صدر ایف سی سی آئی ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت پیدا ہونےوالے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان کے حل کےلئے اقدامات کئے جاسکیں ، برآمدی تاجروں کو پالیسی سازی کے حوالے سے اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے ممکنہ خدشات کے ازالےکےلئے …

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت پیدا ہونےوالے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان کے حل کےلئے اقدامات کئے جاسکیں ، برآمدی تاجروں کو پالیسی سازی کے حوالے سے اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے ممکنہ خدشات کے ازالےکےلئے بروقت تجاویز پیش کرنی چاہئیں ۔

آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف احسان ملک کی زیر قیادت ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس یک نکاتی میٹنگ کا ایجنڈا ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت پیدا ہونے والے مسائل ہیں اور یہ اس وجہ سے پیدا ہوئے کہ متعلقہ برآمد کنندگان نے بروقت ان مسائل کی نہ تو نشاندہی کی اور نہ ہی ان کے ازالےکےلئے متبادل تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ایف ایس واحد قانون ہے جس پر تفصیل سے غور کیاگیا جبکہ سیالکوٹ چیمبر والوں نے اس قانون میں سات ترامیم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے وقت کوئی تجاویز نہیں آتیں جبکہ پوسٹ بجٹ کانفرنس میں سو سے بھی زیادہ تجاویز آجاتی ہیں، برآمد کنندگان کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا

کیونکہ قانون بننے کے بعد اس میں تبدیلی کےلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ مکمل تیاری سے اپنا کیس تیار کریں اور اِس کو بورڈ تک لے کر جائیں جہاں وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ اس سے قبل عارف احسان ملک نے بتایا کہ اس قانون کے تحت ایکسپورٹ ویلیو کو امپورٹ ویلیو کی بجائے اسیسڈ ویلیو سے زیادہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ اس کے منافع میں معمولی اضافے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔ اس موقع پر آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی اس حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے۔

مزید خبریں