آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 24 مئی سے شروع ہوگی

آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 24 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 24 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی۔خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر الزمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 13 اور بوائز انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے دو لاکھ روپےکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔یہ ایونٹ 28 مئی تک جاری رہےگا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔