آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ،پاک افغان کلب دکی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

176
World Cup Qualifiers
World Cup Qualifiers

کوئٹہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):پاک افغان دکی کلب نے چوتھے آل پاکستان دلاورخان کاکڑ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اتوار کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاک افغان دکی کلب اور ینگ کچلاک کوئٹہ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا،

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تاہم پنالٹی ککس پر پاک افغان دکی کلب نے حریف ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی، میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی زیارت اسرار احمد کاکڑ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا،

ان کے ہمراہ جمعیت کے رہنماء حافظ محمد گل، رستم زمان، مولانا اعجاز احمد ودیگر تھے،مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔