آم کے باغات و پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے باغبانوں کو ضرورت کے مطابق سپرے اورپھل کی مکھی سے بچاؤ کیلئے پھندوں کے انتظام کی سفارش

209
Guidelines for the protection of mango
Guidelines for the protection of mango

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے کریں جبکہ پھل کی مکھی سے بچاؤ کیلئے پھندوں کا انتظام بھی کیاجائے ۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کی مدد سے آم کی جڑی بوٹیوں کا تدارک کیاجاسکتاہے جبکہ بٹور کی کٹائی بھی جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ نائٹروجنی کھاد بھی دوسری خوراک کے طور پر ڈال دینی چاہیے اور اس کی مقدار کم از کم ایک کلوگرام فی پودا ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آم کے پھل کے پتوں پر بھی چھوٹے غذائی اجزا کا سپرے کرناچاہیے اور آبپاشی میں 20دن کا وقفہ بھی یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔