آنے والے 10 سال پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے بہترین سال ہوں گے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی روسی وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے 10 سال پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے بہترین سال ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے دورہ پر آئے روسی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کے حوالہ سے بات چیت کی …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے 10 سال پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے بہترین سال ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے دورہ پر آئے روسی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ وفد نے تکنیکی معاونت کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے خلائی منصوبہ کے حوالہ سے وفد کو آگاہ کیا۔ روسی وفد کا تعلق بارل ریسرچ اینڈ پروڈکشن کمپنی سے ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے 10 سال پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے بہترین سال ہوں گے۔

مزید خبریں