آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے آغاز اور لائسنس اجراء کو آسان بنانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس

406
آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے آغاز اور لائسنس اجراء کو آسان بنانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے آغاز اور لائسنس اجرا ءکو آسان بنانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اجلاس میں سی پی ایل سی چیف، ڈی آئی جیزاسٹیبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، فنانس اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ نے اجلاس ایجنڈا پر مختلف حوالوں سے شرکا کو بریفنگ دی۔

آئندہ ہفتے سے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس فعال کردی جائیگی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ اور بین الاقوامی ڈی ایل سمیت تجدید کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے آن لائن سہولت میں امیدوار کے کوائف، لائسنس فیس،اور فیس وصول کرنیوالے بینک کی تفصیل بھی منسلک ہوگی۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور مستقل لائسنس کے لیئے شہریوں کو مستند نجی یا سرکاری اسپتال سے میڈیکل فٹنس اور فارم بی لازمی جمع کرانا ہوگا۔ ڈی آئی جی ڈی ایل نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیئے ضروری میڈیکل فٹنس/ بی فارم سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ڈی آئی جی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز تجرباتی بنیاد پر شروع کیا جائے۔